برلن میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا،سابق وزیر اعظم کشمیر نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی

برلن(بی ایل ٰآئی)27 اکتوبر کو پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئیے یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں،اسی سلسلے میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم سلطان محمود نے شرکت کی اور احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لئے ابھی ہمیں بہت جد و جہد کرنی ہے، ہمیں اپنے سارے مفاد کو ایک طرف رکھ کر کشمیریوں کی مدد کرنا ہو گی اور ہمیں یورپ کے تمام ممالک کو انڈیا کا اصل چہرہ دکھانا ہو گا.

اس موقع پر مظاہرین نے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر جرمنی سے منتخب پاکستانی یوتھ کونسلر محمّد طہٰ چیمہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو سچے دل سے کشمیریوں کے لئیے کام کرنا ہو گا، ہمارا مقصد اپنی آواز کو جرمن میڈیا اور پارلیمنٹ تک پہنچانا ہے، ہمیں اپنے خیالوں سے یہ نکال دینا چاہئیے کہ احتجاج ہو گیا اور اب ہمارا فرض بھی ادا ہو گیا حالانکہ ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.