پیرس (بی ایل آ ئی)برطانیہ کے بعد فرانس کے یورپ سے نکلنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے،آئندہ ہونیوالے فرانس کے صدارتی انتخابات کیلئے شروع کی جانیوالی مہم میں امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر فرانس کے یورو زون سے نکلنے کا عندیہ دینا شروع کردیا ہے۔
فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس کی دائیں بازو کی جماعت فرنٹ نیشنل کی رہنماء میرین لی پین نے لیون شہر سے اپنی صدارتی انتخاب کے لئے مہم شروع کی، انہوں نے اپنی قوم سے 144 اقدامات کا عہد کیا جن میں یورو زون سے علیحدگی، غیرملکیوں کے نوکریوں ک
انتہاءپسند نظریات کی حامل لی پین عوام میں کافی مقبول ہیں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح لی پین بھی اپ سیٹ کر سکتی ہیں،اگر یہ فرانس کی صدر بن جاتی ہیں تو یورپی یونین سے ایک اور ملک باہر ہوجائے گا۔