برطانیہ میں بے تحاشہ پراپرٹی اور کاروباروں کا ملک یہ سعودی شخص دراصل کون ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ برطانیہ میں ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) اسامہ بن لادن کا نام مغربی دنیا کے لئے آج بھی خوف و دہشت کی علامت ہے اور انہیں مغرب کا سب سے بڑا دشمن بھی قرار دیا جاتا رہا ہے، لیکن حیرت کی بات ہے کہ ان کے بھائی بکر محمد بن لادن سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں انتہائی مہنگی پراپرٹی کے مالک ہیں، جس کا بڑا حصہ وہ امیر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو کرائے پر دیتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بکر بن لادن نے یہ جائداد 2014ءمیں پراپرٹی فرم کیلسو اسٹیٹس کے ذریعے 15لاکھ پاﺅنڈز (تقریباً19کروڑ 26لاکھ روپے) میں خریدی تھی اور گزشتہ سال سے امیر گھروں کے طلبہ کو 13ہزار پاﺅنڈز سالانہ کرائے پر دے رکھی ہے۔

کالجیٹ اے سی کے چیف ایگزیکٹو ہریبرٹو کوانسلو اس گھر کی نگہداشت پر مامور ہیں۔ ہریبرٹو کا کہنا تھا کہ ”کالجیٹ اے سی اس متعین کردہ منیجنگ ایجنٹ ہے جو اس گھر کے تمام امور کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق گلاسگو کے مغربی حصے میں واقع اس گھر کی ملکیت کیسلو اسٹیٹس لمیٹڈ کے نام ہے جو دراصل سعودی بن لادن گروپ کا ذیلی ادارہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گھر میں رہائشی کمرے، ڈنر پارٹیوں کے کمرے، سنیما گھر اور ایک نجی جم موجود ہے۔

اس عمارت میں رہائش پذیر 26سالہ چینی طالب علم چن ہان یے کا کہنا تھا کہ ”میں یہ جان کر بہت حیرت زدہ ہوا ہوں کہ اس گھر کا مالک اسامہ بن لادن کا بھائی ہے جہاں میں رہ رہا ہوں۔ میرے خیال میں لوگ اسے خطرے سے خالی نہیں سمجھیں گے۔“واضح رہے کہ بکر بن لادن سعودی عرب کے بن لادن گروپ کے چیئرمین ہیں اور انہیں جدہ کا حقیقی حکمران بھی کہا جاتا ہے۔ وہ امریکہ کی یونیورسٹی آف میامی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ اس گروپ کی دنیا بھر میں پراپرٹیز موجود ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.