برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی کی حتمی منظوری دے دی

لندن (بی ایل آ ئی)برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی اتحادی سے علیحدگی کی حتمی منظوری دے دی۔تھریسامے اکتیس مارچ کو بریکسٹ کا باضابطہ عمل شروع کریں گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام میں یورپی اتحاد سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق بحث ختم ہوگئی۔

رائے شماری کے دوران ایک بائیس ارکان کے مقابلے میں چار سو چورانوے ارکان کی اکثریت نے وزیراعظم تھریسامے کو حتمی اختیار دیدیا کہ وہ یورپی اتحاد سے علیحدگی کیلئے عمل کا باضابطہ آغاز کریں۔ پروگرام کے مطابق تھریسامے آئندہ ماہ اکتیس مارچ کو آرٹیکل پچاس کے ذریعے یورپی اتحاد سے علیحدگی کے عمل کا باضابطہ آغاز کریں گی۔
About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.