برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور کی سیر

برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور کی سیر

برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور کی سیر

لاہور( بی ایل آٸی)شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ گورنر پنجاب نے شاہی مہمانوں کو تحفے میں دستکاری ،کارپٹ اور کتاب پیش کی۔ شاہی جوڑے کانیشنل کرکٹ اکیڈمی آمدپر بھی پرتپاک استقبال ہوا۔

ائیرپورٹ لاؤنچ میں شاہی جوڑے سے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

ملاقات کے بعد شاہی جوڑے کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔ جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی، پینٹنگ اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔

لاہور ایئرپورٹ کے بعد شاہی جوڑا ایس او ایس ویلیج گیا جہاں تقریب میں شرکت کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی وسیم خان نے شاہی جوڑے کااستقبال کیا۔ اس موقع پر باؤلنگ کوچ وقار یونس، اظہر علی، شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور ثنا میر سمیت دیگر قومی کھلاڑی بھی موجود تھے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن نے اکیڈمی میں تصاویر بنوائیں اور کرکٹ بھی کھیلی۔

برطانوی شاہی جوڑے کو تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کرایا گیا۔ اس موقع پر شہزادی میڈلٹن نے سبز رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی اور احتراماً سر پر دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔ جبکہ مہمانوں نے شوکت خانم اسپتال کے دورہ کے دوران کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن دورہ لاہور کرنے کے بعد واپس اسلام آباد چلے گئے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.