برطانوی جیٹ طیاروں نے پی آئی اے کے طیارے کو ہنگامی طور پراتار لیا

لندن: 

پی آئی اے کے طیارے میں مشکوک سرگرمیوں پر اسے برطانوی جیٹ طیاروں نے ہنگامی طور پر مختص کردہ ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان ایئرلائن کے طیارے پی کے 757 کو ٹائیفون جیٹ طیاروں نے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا جب کہ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کو ایک نامعلوم کال کے ذریعے طیارے میں بم کی اطلاع ملی جس کے بعد اسے دوسری جگہ موڑنے کے لئے عالمی سطح پر اپنایا جانے والا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

ایکسز پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے میں مسافروں کی جانب سے ہلڑ بازی کرنے پر اسے اسٹینسڈ ایئرپورٹ پر اتارا گیا تاہم طیارے کو ہائی جیک کرنے یا دہشت گردی جیسی کوئی بات نہیں تاہم ایک مسافر سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی فضائی حدود کے دفاع کی ذمہ داری ٹائفون جیٹ طیارے کے پائلٹوں کی ہے جو 24 گھنٹے الرٹ رہتے ہیں جب کہ اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے طے شدہ ایئرپورٹ ہے جہاں جہاز میں مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر اسے اتاراجاتا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.