بدتہذیبی مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں،مریم اورنگزیب کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (بی ایل ٰآئی)  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی‘‘  اور ’’ بول‘‘  کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میڈیا سمیت تمام طبقات کے احترام اور اختلافی نقطہ نظر کو برداشت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اپنے ایک بیان میں  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا  کہ حکومت میڈیا کی آزادی اور احترام پر یقین رکھتی ہے، کسی کے ساتھ بدتہذیبی اور بدسلوکی مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا ہر کارکن اور سپاہی اس لیگی روایت پر کاربند رہے گا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.