بحرین میں سمندر کے نیچے نئی دنیا بسانے کا منصوبہ، تفصیلات جان کر عقل دنگ رہ جائے

منامہ(بی ایل ٰآئی)  بحرین میں سمندر کے نیچے ایک ایسی نئی دنیا بسانے کے منصوبے پر کام جاری ہے کہ جان کر عقل دنگ رہ جائے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق یہ نئی دنیا ایک تھیم پارک کی شکل میں بسائی جا رہی ہے جو کہ دنیا کا سب سے بڑا زیرآب تھیم پارک ہو گا۔ یہ 1لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط ہو گا جس میں بوئنگ 747طیارے سے لے کر انواع اقسام کی اشیاءاور جانوروں کے مجسمے رکھے جائیں گے۔

یہ تھیم پارک مختلف پبلک اور پرائیویٹ گروپس کے اشتراک سے بحرین کے سب سے بڑے جزیرے امواج آئی لینڈ کے ساحل سے شمال میں 30کلومیٹر دور سمندر میں 20میٹر کی گہرائی میں بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال موسم گرما میں اس کا افتتاح کر دیا جائے گا جس کے بعد لوگ اس محیرالعقول تھیم پارک کو دیکھ سکیں گے۔بحرین حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے سے جہاں ملک کی سیاحت کو فروغ ملے گا وہیں یہ پارک بائیولوجسٹس، ماہرین ماحولیات اور دیگر شعبوں کے تحقیق کاروں کی توجہ کا بھی مرکز ہوگا۔ یہاں ایسا ماحول اور سہولیات دی جا رہی ہیں کہ سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اس جگہ کو ’لائیو لیب‘ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یہاں عملی تجربات بھی کر سکیں گے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.