اسلام آباد( ویب ڈیسک) لوڈشیڈنگ کے ستائےعوام کیلئے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں چار روپے پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی تاہم اس کمی سے کراچی کے شہری محروم رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمت میں چار روپے پینتس پیسے کمی کر دی گئی، نیپرا کے مطابق یہ کمی فروری اور مارچ کیلئے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، فیصلے سے صارفین کو چالیس ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔فروری کے مہینے کیلئے دو روپے پندرہ پیسے جبکہ مارچ کیلئے دو روپے بیس پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا کا کہناہے کہ اس کمی کااطلاق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں بجلی کی قیمت دو روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، یہ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر کیلئے دی گئی تھی، سی سی پی اے کا کہنا تھا کہ بجلی پیداوار کیلئے ہائیڈرو اور گیس پلانٹس پر انحصار کے باعث بجلی کی قیمت کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے، جس کے باعث ایک روپے پچاسی پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی گئی تھی۔تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد مزید چھتیس پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.