کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانی اور بجلی کی طویل بندش پر شہری بلبلا اٹھے اور شہر کے مختلف علاقوں میں دونوں اداروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا ،احتجاج کے باعث بلال چورنگی،گلشن اقبال ، ملیر،کورنگی،لانڈھی لیاقت آباد ،نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال چورنگی کے قریب رہائشی علاقے میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی عدم سپلائی کے باعث مکین شدید گرمی میں سڑک پر نکل آئے اور کورنگی بلال چورنگی پر دھرنا دیدیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی ،اس دوران مکینوں نے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی،بعدازاں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کردیا تاہم کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے باعث کورنگی بلال چورنگی پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اس ضمن
بجلی اور پانی کی طویل بندش، شہری بلبلا اٹھے، مختلف علاقوں میں مظاہرے
میں اسکول کے بچوں بھی احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کراچی دشمنی پر تلی ہوئی ہے اضافی بلنگ کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کی اذیت میں بھی مبتلا کر رکھا ہے جبکہ حکومت اور عدلیہ سمیت کوئی بھی کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور کے الیکٹرک کے عملے کے درمیان تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔