کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے زیر قیادت پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے ایران کے شہر تہران میں منعقدہ ورلڈ کپ کک باکسنگ چیمپئن 2019 میں شاندار پرفارمنس سے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔پاکستان کی طرف سے تین خواتین اور تین مرد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے،ویمن اور مینز پلیئرز نے مجموعی طور پر گیارہ میڈلز حاصل کئے، ان میں چھ گولڈ، ایک سلور اور تین براونز میڈل شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے وہاب درانی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پاکستان کی 18رکنی کک باکسنگ ٹیم کے دستے نے کوئٹہ سے براہ راستہ رفتان ایران پہنچا ۔تین روزہ ورلڈ کپ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں میں فاطمہ، رابعہ، سعیدہ اور بشریٰ، مردوں میں سہیل، احسان اللہ، نجیب اللہ، اکرام اللہ، گل محمد، عبدالمالک اور اکرم، ٹیم منیجر حاجی عبدالمنان،کوچ فضل آغا ،ٹیکنکل آفیشل میں اسد اللہ اور مد ثر شامل تھے۔صدر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن سمیع اللہ کاکٹر کی قیادت میںسیکریٹری منصور دارنی، فنانس سیکریٹری عبدالوہاب درانی،ٹیم کے ہمراہ تھے۔چیمپئن شپ میں12 ممالک میزبان ایران، پاکستان، آزربائیجان، ترکی، شام، عراق، افغانستان،لبنان، یوکرائن، جارجیا،مصر اور رکمانستان شامل تھے۔ ایوٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے عمدہ کھیل سے میڈلز اپنے نام کئے۔ ویمن میںپاکستان کی فاطمل نے ایرانی پلیئر کو ہراکر گولڈ میڈل جیتا۔ رابعہ بتول نے فائنل میں میزبان ایرانی پلیئر کو اور بشریٰ اختر نے ایرانی کھلاڑی کو شکست دیکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ سعیدہ سیمی فائنل میں ترکی کی پلیئر سے شکست کھاگئیںاور کانسی کا میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ مردوں میں محمد سہیل نے ایران کے پلیئر کو ، گل محمد نے عراق کے کھلاڑی کو اور احسان اللہ نے آذر بائیجان کے پلیئر کو زیر کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان کے اکرام اللہ فائنل میں ایرانی پلیئر سے ناکام رہے اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔عبدالمالک اور نجیب اللہ سیمی فائنل میں ناکامی کا شکار ہوئے اور کانسی کا میڈل جیتنے کے حقدار بن گئے۔پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کی اس شاندار کامیابی پر دستی کے تمام اراکیں نے سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے دورکعت نمازشکرانہ ادا کی۔چیمپئن شپ ہال میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکٹر، سیکریٹری منصور درانی، فنانس سیکریٹری عبدالوہاب درانی نے باقاعدہ طور پر اعلان کرتے ہوئے تام میڈلز وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے نام کردیئے، اور ہاؒ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پاکستان ٹیم کی تیسری پوزیشن کی ٹرافی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستانی عوام کے نام کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.