
بالا کوٹ(ویب ڈیسک)بالاکوٹ سمیت ارد گرد کے علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے مکانوں اوردکانوں سے باہر نکل آئے ، ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا جاتا ہے ۔ جبکہ زلزلے کی شدت چار عشاریہ 3 ریکٹریئر سکیل بتائی جاتی ہے جس کی گہرائی 190کلومیٹر بتائی گئی ہے ۔