پلائو کے لئے:
باسمتی چاول۔۔۔۔ سات سو پچاس گرام، تیل۔۔۔۔ تین چوتھائی کپ، تلی پیاز۔۔۔۔ ایک کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ، لہسن۔۔۔۔ چھ سے آٹھ جوئے، کالی مرچ۔۔۔۔ چھ سے آٹھ عدد، دار چینی سٹکس۔۔۔۔ دو عدد ، کالی الائچی۔۔۔۔ دو عدد، چھوٹی الائچی۔۔۔۔ پانچ سے چھ عدد، تیز پتہ۔۔۔۔ ایک سے دو عدد، نمک۔۔۔۔ حسب ذوق، دہی۔۔۔۔ آدھا کپ، چکن کی یخنی۔۔۔۔ چار کپ، ٹماٹر۔۔۔۔ ایک کپ، ثابت ہری مرچیں۔۔۔۔ آٹھ سے دس عدد، ہرا دھنیا۔۔۔۔ آدھی گٹھی
باربی کیو چکن کے لئے:
چکن ۔۔۔۔ ایک کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ، لیموں کا رس۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچ، دہی۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچ ، لال مرچ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ، پیلا فوڈ کلر ۔۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ ، نمک۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، زعفرانی گرم مصالحہ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، زیرہ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، تیل۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ، کوئلہ۔۔۔۔ ایک ٹکڑا
ترکیب:
چکن کو تمام مصالحہ لگا کر ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ اب اسے ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔ آخرمیں کوئلہ کا دھواں لگائیں۔ پلائو بنانے کے لئے چاولوں کو آدھا گھنٹہ بھگوئیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز، ثابت گرم مصالحہ اور زیرہ فرائی کرلیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں۔ ساتھ ہی کٹے ٹماٹر، کٹی ہری مرچ اور نمک ملا کر پکائیں، اتنا کہ تیل الگ ہو جائے۔ اب اس میں تیار تکہ پیس شامل کر کے پانچ منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد چکن کی یخنی ڈالیں۔ جب ابال آجائے تو بھیگے ہوئے چاول اور کٹا دھنیا شامل کر کے پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ آخر میں آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔