بارسلونا (غفور احمد قریشی سے ) سپین کے معروف پنجابی شاعردرویش ارشد اعوان کے پہلے شعری مجموعے ؛ بلھے دا پنجاب ؛ کی تقریب پزیرائی اور محفل مشاعرہ کا انعقاد بارسلونا پاکستانی قونصلیٹ میں ہوا،ادبی تنظیم قلم قافلہ،ہم وطن اور پاکسلونا کے زیراہتمام قونصلیٹ کے تعاون سے ہونے والی اس تقریب کی صدارت قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے کی ،میزبانی کے فرائض حافظ احمد نے انجام دیئے،،مہمان شعراء طاہر عدیل ،ظفر اعوان اور مقامی شعراء ڈاکٹر عرفان مجید، ڈاکٹر ارم بتول،فیاض ملک، سجاد عزیز گولڑوی، افضال بیدار اور ارشد نزیر ساحل نے کلام پیش کر کے شائقین کے دل جیت لئے، تقریب کے مرکزی کردار درویش شاعر ارشد اعوان نے پنجابی کلام پڑھ کر سنایا اور خوب داد وصول کی۔ تقریب میں موجود شعراء اور سامعین نے نوجوان شاعر کی کاوش کو سراہا اور پہلے شعری مجوعہ کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی-
پروگرام میں سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیات راجہ شفیق کیانی، جاوید مغل ، طاہر رفیع، چوہدری امانت مہر، ڈاکٹر ہما جمشید، آفتاب احمد،نامدار اقبال، راجہ اسد حسین،آصف ترمزی،اظہر حسن،سفیر احمد بھٹی، علی رشید بٹ، اقبال چوہدری،ظفر الیاس قریشی، سفیان یونس اور دیگر معزیزین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔