دبئی( بی ایل ٰآئی)
کینگروز کے خلاف سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم دو درجے ترقی پاتے ہوئے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست آگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئٹنی میں بیٹسمینوں اور بولرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم دو درجے ترقی پانے کے بعد ٹاپ پوزیشن پر آگئے۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے قائد ایرون فنچ پہلی پوزیشن پر قبضہ کیے ہوئے تھے تاہم وہ اب دوسرے نمبر پر آگئے اور اس کے بعد ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں بالترتیب لوکیش راول، کولن منرو، فخر زمان، مارٹن گپٹل، گلین میکسویل، الیکس ہیلز، جیسن رائے اور روہت شرما کے نام شامل ہیں۔بابر اعظم اور فخرزمان کے سوا کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل نہیں ہے۔
بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر قبضہ کیے ہوئے ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں جس کے بعد بالترتیب ایش سودھی، یزوندرا چاہل، عادل راشد، مچل سانٹنر، سیموئل بدری، عمران طاہر، بلی اسٹین لیک اور عماد وسیم دسویں تیسری سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ فہیم اشرف 16ویں، حسن علی 21 ویں نمبر پر ہیں۔