اے ٹی ایم طرزپرکاریں دینے والی وینڈنگ مشین

سنگاپور: 

ترقی پذیر ممالک میں کھانے پینے کی اشیا سے بھری مشینیں عام ہیں جس میں مطلوبہ رقم ڈال کر چاکلیٹ، چپس یا سافٹ ڈرنکس حاصل کی جاسکتی ہیں اب یہ مشینیں پاکستان میں بھی مقبول ہورہی ہیں جب کہ سنگاپور میں کئی منزلہ وینڈنگ مشین میں انتہائی مہنگی اور لگژری گاڑیاں رکھی گئی ہیں جو رقم کے عوض مشین سے باہر آجاتی ہیں۔

آٹوبان موٹر لگژری کاروینڈنگ مشین جو ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی طرح ہے اور کسی بڑے شوکیس کی طرح اس میں نئی اسپورٹس گاڑیاں دکھائی دیتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سنگاپور میں زمین مہنگی اور کم یاب ہے اور کمپنی نے اسی بنا پر ایک طویل عمارت کو شوکیس کی شکل دے کر اس میں انتہائی مہنگی کاریں سجادی ہیں۔

15 منزلہ بلڈنگ اس وقت گیری ہونگ کی ملکیت ہے جو استعمال شدہ کاریں خرید کر آگے فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ مشین ایک کھلونا کار مشین کو دیکھ کر بنائی ہے اور یہاں قیمت ادا کرنے کے بعد چند بٹن دبا کر آپ اپنی مطلوبہ کار حاصل کرسکتے ہیں۔

یہاں آپ صوفے پر بیٹھے بیٹھے فیراری، لیمبورینی اور میسراٹی جیسی مشہور کاریں خرید سکتے ہیں، ایک کار منتخب کرتے ہی ٹی وی پر اس کی ویڈیو چلتی ہے اور عمارت میں نصب مشین اس کار کو باہر نکالتی ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے اس مشین کی تنصیب کے بعد کاروں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا جب کہ عمارت میں بیک وقت  70 سے 80 گاڑیاں موجود ہوتی ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.