انسداد منشیات فورس کی جانب سے ملک بھر میں کاروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 19 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 163 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کا کہنا تھا کہ پشین، قلعہ عبد اللہ، راولپنڈی، اٹک ، سیالکوٹ، وزیر آباد ، لیہ،گوجرانوالہ، فیصل آباد ، لاہور ، پشاور اور ہری پور میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں ۔منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ،ملزمان کے خلاف قانونی کاروا ئی بھی کی جائے گی۔