اے این ایف سے پہلے نیب اور ایف آئی اے کو رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے کہاگیا ، سابق وزیر اعظم کادعویٰ

اسلام آباد( بی ایل آٸی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ این ایف سے پہلے نیب اور ایف آئی اے کو کہا گیا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو گرفتار کیا جائے لیکن ان کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس کیس نہیں ہے ۔ دنیانیوزکے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو جس طرح گرفتار کیا گیا ہے ، اس طرح منشیات ڈال کر لوگوں کوگرفتار کیا جاتارہاہے لیکن یہ پہلی بار ہواہے کہ ایک شخص جو ایک بڑی سیاسی جماعت کا ایک بڑے صوبے کا صدر ہو، اس کو منشیا ت ڈال کر گرفتار کر لیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چیزیں ماضی میں ہوتی رہی ہے اور عوام بھی جانتے ہیں کہ یہ باتیں ٹھیک ہیں یا نہیں ہیں۔ یہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ ماضی کی چیزیں پھر دہرائی جارہی ہیں کہ صوبے کا وزیر اعلیٰ چند ارکان کو دباﺅ ڈال کر یا لالچ دیکر وزیراعظم سے ملوا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ی اطلاعات ہیں کہ اے این ایف سے پہلے نیب ، ایف آئی اے کو بھی کہاگیا تھا کہ رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کیا جائے لیکن ان کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس کیس نہیں ہے جس پر یہ کام اے این ایف سے کروایا گیا ۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.