اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی جاری رکھی جائے گی جب کہ گھی کی فی کلو قیمت پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
ای سی سی اجلاس: 8.2 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور
وزارت خزانہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بقاجات کی بھی کلیئرنس کرے گی۔ ملکی ضروریات کے مطابق چین سے 2 لاکھ میٹرک ٹن کھاد کی درآمد کی اجازت دی گئی۔
ای سی سی نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمینٹ کی تمام پورٹ فولیو پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ کی منظوری دی۔
Be the first to comment