ای بے‘ پاکستان میں خدمات متعارف کرائے گی

اسلام آباد: 

امریکی ای کامرس کمپنی ’ای بے‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیون وینگ نے پاکستان کو دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ای کامرس مارکیٹوں میں شامل قرار دے دیا۔

گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے پیج پر فیس بک لائیو سیشن میں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹس میں شامل ہے جہاں دولت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے جبکہ ای کامرس کو بڑی تیزی کے ساتھ اختیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے لیے ان ممالک میں بہترین مواقع ہیں جہاں لوگوں کی مالی حیثیت بڑھ رہی ہے اور انہیں مصنوعات تک رسائی حاصل نہیں، لوگ ان مصنوعات کے حصول کے لیے ای کامرس سے استفادہ کرتے ہیں۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ’ای بے‘ پاکستان میں نہیں ہے تو انہوں نے کہا کہ ’ای بے‘ کا مقامی پاکستانی ورژن نہیں تاہم وہاں ای بے کی متعدد ویب سائٹس سے صارفین خریداری کرتے ہیں، ہم پاکستان میں اپنی مصنوعات اور خدمات متعارف کرائیں گے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.