ایک ہفتے کے دوران240 مہاجرین ڈوب کر ہلاک

بحیرہ روم میں ایک ہفتے کے دوران240 مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ3200 سے زائد افراد کو ریسکیوکرلیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 240 مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ اس عرصے میں 3200 سے زائد افراد کو ریسکیوکیا گیا۔

حالیہ ہلاکتوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کو ان حادثات میں بچ جانے والے 15افراد نے بتایا یہ افراد اس بدنصیب کشتی میں سوار تھے جس میں 135افراد سفر کررہے تھے۔

بحیرہ روم میں حالیہ خراب موسم کے باعث حادثے میں 95 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے مذکورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے صرف 9 افراد کی لاشوں کو ہی سمندر سے نکالا جاسکا۔اٹلی کوسٹ گارڈ کے مطابق 5 مختلف ریسکیو آپرینشنر کے دوران کم سے کم 580 افراد کو بچایا گیا جبکہ ایک لاش بھی سمندر سے نکالی گئی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.