کراچی(فہیم صدیقی) پاکستان پیپلز پارٹٰی کے شریک چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والے پہلے تعلیم سستی دیں۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک کروڑ نوکر یاں دینے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سستی تعلیم تودیں۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پشاور یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر تشدد نے سفاک تبدیلی کا پردہ چاک کردیا ہے،مستقبل کے معماروں پرتشدد افسوسناک ہے جب کہ ایک کروڑنوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سستی تعلیم تودیں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی طلبہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج طلبہ کا جمہوری حق ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اورناکامیوں کا بدلہ طلبہ سے نہ لیں
گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے اور فیس کم کی جائے،زخمی طلبہ کو بہترعلاج معالجے کی سہولت دیتے ہوئے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے اور کرانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طلبہ کا احتجاج ہاسٹلوں سے غیرمتعلقہ افراد کو نکالنے کا ردعمل ہے، طلبہ کے مسائل پرمذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن غیرمتعلقہ افراد کے ساتھ نہیں۔