کراچی ( (بی ایل ٰآئی) )شادی ایک پسندیدہ عمل ہے اور اس کی تگ و دہ ک لیے مختلف زمانوں میں مختلف ذرائع سامنے آتے رہے ہیں ۔ عرصہ ¿ دراز سے شادی بیاہ کے دفاتر لڑکے والے اور لڑکی والوں کے لیے آسانیاںپیدا کرتے آئے ہیں۔اسی طرح شادی کروانے والے لوگ بھی گلی محلے میں رشتے دکھاتے نظر آتے ہیں۔ آج کل کی ٹیکنیکل کے دور میں مختلف ویب سائٹس بھی سامنے آچکی ہیں جہاں آ پ اپنے رشتے ک لئے خود تلاش کرسکتے ہیں۔مگر یہ ساری محنت اور بھاگ دوڑ صرف ان کے لیے کی جاتی ہے جو نارمل ، جوان اور ٹھیک ہوں ۔ ایسے ہی حالات دیکھتے ہوئے ایک پڑھی لکھی نوجوان خاتون نے یہ بیڑا اٹھایا ہے کہ وہ ان لوگوں کے لیے کام کریں گی جن کے لیے آج تک کوئی کام نہیں کر پایا۔جوڑی میکر پاکستا ن کی سی ای او مسز امینہ شاہ کراچی میں 2014 سے کام کررہی ہیں یہ ادارہ ابتداءمیں صر ف نارمل لوگوں کو ہی ڈیل کرتا تھا لیکن اس سان اس ادارے نے ایک نئے کام کی شروعات بھی کی ہے بہرے اور معذور لوگوں کے لئے مماثلت اتوار کی شام 4 جون کو ہونے والی دعوت افطار میں صرف ان لوگوں کے لئے منعقد کی گئی تھی جوڈِیف ہو ں اوراپنے لئے رشتہ تلاش کررہے ہیں ۔حاضرین محفل میں امیدواروں اور ان کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے مختلف ڈِیف اداروں میں کام کرنے والی خواتین و حضرات بھی یہاں حاضر ہوئے ۔ایک پُر سکون اور اچھے ماحول میں شام 6 بجے سے اس تقریب کا آغاز ہوا ۔ اور اس دعوت میں ڈِیف فیملیز کا جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا ۔والدین اپنے جیسے دوسرے والدین سے مل کر بہت خوش تھے اور لڑکے لڑکیاں بھی ایک دوسرے سے مل کر بہت خوش ہوئے۔ تقریب کے مہمانان خصوصی صدر ڈِیف کمیونٹی ویلفیئرایسوسی ایشن شبیر حسین نے کہا کہ یہ ایک نیک کام ہے اور اس کی ابتداءخراج تحسین کا باعث ہے ۔ مسز امینہ شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اپنی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ مسز امینہ شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی محنت واقع نظر آتی ہے اور سوسائٹی میں اس نیک کام سے ضرور بہتری آئے گی۔تقریب میں شامل ڈِیف اولمپک کی فارمر اسکوائش چیمپئن محترمہ ارم جہاں کا کہنا تھا کہ یہ جذبہ شباشی کے قابل ہے اور آج تک کسی بھی ہیرنگ یا نارمل کنسلٹنٹ نے یہ بیڑا نہیں اٹھایا وہ کہنا لگی کہ وہ بھی اس کام میں اس ادارے کی فل سپورٹ کریں گے اور انہوں نے والدین کو یہ پیغام دیا کہ وہ بھی سامنع آئیں اور اپنے بچوں کی زندگی میں خوشیاں بھریں۔مسز شاہ اور ان کی کنسلٹنٹ ٹیم خواتین لوگوں سے ملنے اور انسے رابطے بڑھانے پر جوش تھیں ۔ نماز مغرب کے ساتھ افطار کا انتظام تھا جس کے بعد والدین خواتین و حضرات سے کہا گیا کہ وہ سیٹ سے اٹھ کر آپس میں ملائیں ، اس موقع پر والدین نے بتایا کہ اُن کو لڑکے یا لڑکیاں پسند آچکی ہیں اور جوڑی میکر پاکستان کی کنسلٹنٹ سے ملاقات کی تاریخ طے کی جائے۔شب 8 بجے کے قریب یہ تقریب اختتام کو پہنچی ۔ مسز امینہ شاہ نے بتایا کہ یہ تقریب اس پروگرام کی پہلی تقریب تھی اور آئندہ بھی بہت ساری تقریبات کی جائیںگی جس میں ڈِیف کے علاوہ پولیو زدہ، نابینا اور دیگرجسمانی معذور افراد کے لئے بھی خصوصی تقریب کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی کا مائنڈ سیٹ چینج کرنے کی ضرورت ہے اور ایہ کام وہ کرنے کا پکّا ارادہ کرچکے ہیں انشا ءاللہ لوگوں نے سپورٹ کیا اور اللہ کی مدد ایسے ہی ساتھ رہی تو کامیابی ضرور ملے گی
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.