ایک لاکھ روپےماہانہ آمدن پر ٹیکس نہ لینے کی ہدایت :نوازشریف

کراچی ( نیوز ڈیسک )نوازشریف نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لانے کے لیے ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر ٹیکس نہ لینے کی ہدایت جاری کردیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رائے ونڈ میں مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نواز شریف نے ہدایت جاری کیں کہ شرح ٹیکس 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

نواز شریف نے مشیرخزانہ کو15فروری 2018 تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کرنے، انفرادی انکم ٹیکس اور گیس کے نرخوں میں فوری کمی لانے کی ہدایت جاری کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں، ان میں فوری کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی صنعت کار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کرسکیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.