این اے120کاضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک مشین کے تجربے کافیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک مشینوں کے تجربے کا فیصلہ کیا ہے۔پاناما کیس میں میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کےلئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہیں جنہیں عوامی تحریک کی بھی حمایت حاصل ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بائیو میٹرک مشینوں کے تجربے کا فیصلہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے حلقے کے 39 پولنگ اسٹیشنوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جن کے 100 پولنگ بوتھ پر یہ مشینیں رکھی جائیں گی۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک مشینیں استعمال نہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔حکام کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے حلقے میں مجموعی طور پر 100 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں سے 39 اسٹیشنوں کے 100 پولنگ بوتھ پر ان مشینوں کا تجربہ کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ حلقے میں 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بائیومیٹرک مشینوں کے تجربے سے ضمنی انتخاب کے نتائج پرکوئی اثر نہیں پڑے گا ¾ اس تجربے کی بنیاد پر ہی ان مشینوں کو عام انتخابات میں استعمال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.