لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن نے این اے 120میں شہبازشریف کی جگہ کلثوم نوازکومیدان میں اتارنے کیلئے مشاورت شروع کردی،تاہم ابھی اس کاحتمی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے این اے 120کے ضمنی الیکشن کوپہلے سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ جیتنے پرنظریں لگالی ہیں
۔ ن لیگی پارٹی رہنماؤں کاخیال ہے کہ مسلم لیگ ن کیلئے صوبہ پنجاب اور حکومت پنجاب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔لہٰذان لیگ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کومرکز ی حکومت میں بطوروزیراعظم لے جاکرپنجاب میں پارٹی اور حکومت کوکمزورنہیں کرناچاہتی۔جس کے نتیجہ میں پنجاب میں کو ئی افراتفریح پھیلے اور آئندہ عام انتخابات پراس کے منفی اثرات مرتب ہوں۔تاہم اس تمام صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے ن لیگ قیادت نے نوازشریف کی خالی نشست این اے 120پرکلثوم نوازکوالیکشن لڑوانے کیلئے غورشروع کردیاہے۔