ایم کیو ایم کے لوگ ملک دشمنی کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ،وزیر اعظم کا سندھ آنا اچھی بات لیکن انہیں پہلے آنا چاہئے تھا: مراد علی شاہ

گڑھی خدابخش (بی ایل آ ئی) وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے لوگ ملک دشمنی کریں تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ، وزیر اعظم کا سندھ آنا اچھی بات لیکن انہیں پہلے آنا چاہئے تھا، بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں ان کی ضرورت کیلئے دی جارہی ہیں ان کی مرضی لیں یا نہ لیں،کراچی ڈی ایم سیز میں کچرا اٹھانے والی گاڑیاں پہلے سے ہی موجود ہیں جنھیں تباہ کر دیا گیا ہے۔

گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا سندھ میں آنا اچھی بات ہے،انہیں پہلے ہی سندھ میں آنا چاہئے تھا۔وزیراعلی سندھ نے اعتراف کیا کہ کراچی میں کچرا اٹھانے والی گاڑیاں خراب ہیں انھیں تباہ کردیا گیا ہے۔وزیراعلی نے کچرا اٹھانے کے لیے نئی گاڑیوں کی تو بات نہیں کی تاہم کہہ دیا گذشتہ روز سندھ کے اضلاع کے وائس چیئرمینوں کو استعمال کے لیے نئی گاڑیاں دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے جو بھی لوگ قانون یا ملک دشمنی کریں گے، ان کے خلاف سخت کاروائی کریں گے،مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے یقین دلایاہے کہ ان کا نہ تو بانی ایم کیو ایم سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ لندن کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.