اسلام آباد (بی ایل ٰآئی ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی اور ایم جی آئی میں آفیشل سٹریٹجک سپانسر شپ کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں۔
ایم او یو سائن کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں ایم جی آئی کے سی ای او عاطف اکرام شیخ اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ شراکت داری کسی بھی کامیاب کاروبار کی بنیادی اکائی ہے، مجھے یہ اعلان کرنے میں بہت خوشی ہورہی ہے کہ ایم جی آئی پی ایس ایل سیزن تھری میں پشاور زلمی کی سٹریٹجک پارٹنر ہوگی۔