ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا

ایمریٹس نے سال کے اختتام پر پاکستانی مسافروں کے لئے میں اپنے وسیع عالمی نیٹ ورک میں شامل مختلف مقامات کے لئے کرایوں میں 40فیصد تک خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مچابق اس رعایت کا اطلاق ایمریٹس کے وسیع نیٹ ورک میں شامل یورپ، شمالی امریکہ، افریقہ، مشرق بعید اور مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات پر ہوگا ۔ اس پیشکش سے مستفید ہونے کے لئے 10 دسمبر تک بکنگ کروائی جاسکتی ہے اور 5 دسمبر 2016 سے لیکر 29 جون 2017 تک یہ بکنگ کسی بھی دن کے لئے کرائی جاسکتی ہیں۔

شرائط و ضوابط کے ساتھ اکانومی کلاس میں یورپ کے لئے 48 ہزار 160 روپے، مشرق وسطیٰ کے لئے 24 ہزار 620 روپے، شمالی امریکہ کے لئے 73 ہزار 850 روپے، مشرق بعید کے لئے 44 ہزار 450 اور افریقہ کے لئے 51 ہزار 760 روپے سے کرایوں کا آغاز ہوگا۔ اسی طرح شرائط و ضوابط کے ساتھ بزنس کلاس میں یورپ کے لئے ایک لاکھ 70 ہزار 200 روپے، مشرق وسطیٰ کے لئے 76 ہزار 800 روپے، شمالی امریکہ کے لئے 2 لاکھ 42 ہزار 650 روپے، مشرق بعید کے لئے 98 ہزار 950 روپے اور افریقہ کے لئے ایک لاکھ 62 ہزار 620 روپے سے کرایوں کا آغاز ہوگا۔

ایمریٹس پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ جبر ال عظیبی نے بتایاکہ جوں جوں رواں سال اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ہمارے صارفین سردیوں کی تعطیلات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور ایمریٹس چاہتا ہے کہ ہمارے مسافر کم پیسوں میں ہماری عالمی معیار کی سفری خدمات سے لطف اندوز ہوں۔ اس پیشکش سے پاکستان کے مسافروں کو موقع ملتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں انتہائی مقبول مقامات کا سفر کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ چھ براعظموں پر پھیلے ہوئے ہمارے عالمی نیٹ ورک میں ہر مسافر کو کچھ نہ کچھ پیش کیا جاتا ہے۔ ہم اب سفری سہولیات کی وسیع اقسام کو اکھٹا کرکے سفر کے خواہش مند افراد کو پہلے سے زیادہ پرکشش تناسب کے ساتھ خصوصی کرائے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایمریٹس کی جانب سے کنکٹویٹی اور اپنی اقدار سے روشناس کرانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستانی صارفین کی ہمارے جدید طیاروں میں سب سے بہترین خدمات سے لیکر ایوارڈ یافتہ سروس اور خوشگوار کیبن کریو تک دلچسپی بڑھے ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.