ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں معیاری اور مربوط صفائی نظام کو یقینی بنانے کے لیے گامزن

ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں معیاری اور مربوط صفائی نظام کو یقینی بنانے کے لیے گامزن
بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات

لاہور( بی ایل ٰآئی )حکومت کے ویژن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں صفائی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے میعاری،مربوط اور سستا نظام تشکیل دے دیا گیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی نے ایک مانیٹرنگ کمپنی سے آپریشنل کمپنی کا سفر طے کر لیا ہے اور لاہور شہر میں مثالی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں ادارے نے ہنگامی بنیادوں پر اہم فیصلے کیے جن کے مطابق پرائمری کلیکشن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جدید اور نئی مشینری کے ذریعے خود کرے گی جبکہ سکینڈری ویسٹ کلیکشن کے لیے تین سالہ معاہدہ کیا گیا ہے۔ صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لیے طویل المدتی منصوبے کے مطابق پرانی اور بیکار گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی اور916 نئی گاڑیوں کی خریداری کر کے سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے میٹ دی پریس کے موقع پر گفتگو کے دوران لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے مرتب شدہ پلان کی تفصیلات کے بارے میں آگا ہ کرتے ہوئے کہاکہ ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کی صفائی کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں اورادارے کی جانب سے مارچ کے مہینے میں روزانہ کی بنیاد پر شہر سے ریکارڈ 6ہزار ٹن کوڑا اکٹھا کیا گیا اور تمام بیک لاگ کلئیر کیا گیا۔ آئیندہ کے لیے لاہور شہر کت کوڑے کو موثر انداز میں تلف کرنے کے لیے 6000کنٹینرز کی خریداری کے لیے بھی اشتہار اخبار میں دیا جا چکا ہے،سینیٹری ورکرز کے لئے 3000 ہینڈ کارٹ،سینیٹری ورکرز کے لئے 22 ہزاریونیفارم، 10ہزار جیکٹس اورجوتوں کی خریداری کے لیے بھی اشتہارات دیئے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ترک کمپنیوں سے فارغ ملازمین کو ایل ڈبلیو ایم سی نے بے روزگار ہونے سے بچایا اور سسٹم کا حصہ بنایا۔مزید اہم انتظامی عہدودں پر تعیناتی کی گئی،ویجلینس سیل کا قیام کیا گیا جو صفائی کے عمل کو موثر اور شفافیت سے بھر پور بنانے کے لیے،ہر طرح کی بدعنوانی کے عوامل کو ختم کرنے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی مجموعی کارروائیوں کی نگرانی کرے گا۔ مزید براں شہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں قائم کل 14 عارضی کلیکشن پوائنٹس (ٹی سی پی) کے گرد چار دیواری کروائی گئی جبکہ مال روڈ کے ویسٹ انکلوژرز کی برانڈنگ کروائی گئی۔ادارے کی جانب سے کوڑے سے بجلی تیار کرنے اور کوڑے سے کمپوسٹ تیار کرنت کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply