اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداوار کیلیے تعمیرکیے گئے ایل این جی پاورپلانٹس اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیداکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
’حویلی بہادرشاہ اوربھکی پاورپلانٹس اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کررہے، ایل این جی سے چلنے والے حویلی بہادر شاہ پاورپلانٹ نے ایک ماہ میں88 کروڑیونٹ کی بجائے صرف 13 کروڑیونٹ بجلی پیداکی، ایل این جی سے چلنے والے دوسرے منصوبے بھکی پاورپلانٹ سے84 کروڑ یونٹ کی بجائے38 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
دستاویزکے مطابق200 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے ان پاور پلانٹس سے ماہانہ 2 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ ایل این جی سے چلنے والے منصوبے موجودہ ضرورت کے تحت ہی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔