ایل اوسی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 6 بھارتی فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر

کوٹلی: 

بھارتی جنگی جنون میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جند روٹ، کیرالہ اور بڑوہہ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوئے  جن کی شناخت الطاف، نازیہ کوثر، عتیق اور تصور کے ناموں سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 2 سے 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلسہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فوجی اور شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.