ایف بی آر نے تاجروں کے لیے ٹیکس اسکیموں کا مسودہ جاری کردیا

کراچی ( بی ایل آٸی)ا فیدرل بورڈ آف ریونیو نے تاجروں کے لیے ٹیکس اسکیموں کا مسودہ جاری کردیا۔ چھوٹے دکان داروں کے لیے 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس یا فکسڈ ٹیکس ادا کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس اسکیم مسودے کے تحت 300 مربع فٹ کی دکان میں کاروبار کرنے والا چھوٹا دکان دار تصور ہوگا۔

چھوٹے دکان داروں پر 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس لاگو ہوگا، انہیں فکسڈ ٹیکس کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ چھوٹے دکان دار دو ہزار انیس میں 20 ہزار، 25 ہزار، 35 ہزار اور 40 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔

ایف بی آرنے دکان داروں کے لیے ایک سادہ اور آسان ریٹرن فارم جاری کیا ہے۔ تمام تاجروں کو 30 ستمبر 2019ء تک اپنے ریٹرن جمع کرانے ہوں گے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.