اٹھاریں ایشین گیمز رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہو گئےجس میں چین نے سونے کے 132 تمغے جیت کر مجموعی طور پر289 میڈلز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
انڈویشیا کے دارحکومت جکارتہ میں دو ہفتے سے جاری رہنے والے اٹھاریں ایشین گیمز کا اختتام دلکش انداز میں ہوا ،ایونٹ میں پاکستانی دستہ مختلف کھیلوں میں کے بعد کانسی کےصرف 4 تمغے جیت سکا ۔
ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ ساڑھے300افراد پر مشتمل تھا اور ان کے ہاتھ صرف 4 میڈلز لگے ، ایونٹ میں نرگس حمید نے کراٹے میں کانسی کا تمغہ جیتا اور ایشین گیمز میں میڈلز جیتے والی پہلی پاکستانی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ۔
اٹھارویں ایشین گیمز میں چینی ایتھلیٹ چھائے رہے ، انہوں نے مجموعی طور پر 289 میڈلز جیتے، جاپان دوسرے اور کوریا تیسرے نمبر پر رہا جبکہ بھارت نے 15 طلائی تمغوں سمیت 69 میڈلز جیتے ۔
چینی ایتھلیٹس نے مختلف مقابلوں میں سونے کے 132 ،چاندی کے 92 اور کانسی کے 65 میڈلز جیتے ،جاپان نے205 میڈلز اپنےنام کیے اور دوسرے نمبر پر رہاتاہم کوریا نے 177 تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ایشین گیمز کی اختتامی تقریب بارش کے باوجودایسی ہوئی کے ہر کوئی اس کے سحر میں جکڑا رہاجس میں فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا اور شرکاء کا لہوگرمایا، میوزک کی جھنکارکے ساتھ آتش بازی بھی ایسی تھی کہ ہر سو رنگ بکھر گئے تاہم گیمز میں شریک ہونے والے ممالک کے دستے اپنے ملک کے پرچم تھامے شریک ہوئے ۔