ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد، بھارت کا اعتراض

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت نے آئندہ سال لاہور اور کراچی میں ہونے والے ʼایمرجنگ ٹیموں کے ایشیا کپ کے انعقاد پر اعتراض اٹھادیا تاہم ایشین کرکٹ کونسل کا ایونٹ پاکستان کے بجائے کسی اور مقام پر کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بھارت نے

ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی میں ہونے والے حالیہ اجلاس کے دوران ʼایمرجنگ ایشیا کپ‘ کے پاکستان میں انعقاد پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے 29 اکتوبر کو لاہور میں اجلاس کے دوران 5 ٹیموں پر مشتمل ایشین ایمرجنگ نیشن کپ آئندہ برس پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے سوال اٹھایا کہ وینیو کے اعلان سے قبل اسے اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ بھارت بھی ایونٹ میں شرکت کا خواہشمند ہے تاہم موجودہ حالات میں اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی جاسکتی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.