ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 3 روزہ اجلاس کا گوادر میں آغاز، 26 ممالک کی شرکت

گوادر(عبدالستار مندرہ)ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کی کمیٹی برائے سیاسی امور اور خصوصی کمیٹی برائے قیام ایشین پارلیمنٹ کا اجلاس آج سے گوادر میں شروع ہو رہا ہے۔ تین روزہ اجلاس میں چین، سعودی عرب ، ایران سمیت 26 ایشیائی ممالک سے 100 کے قریب ارکان پارلیمنٹ اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کی سینیٹ کے ارکان، یورپی مندوبین اور اے پی اے کے سیکریٹری جنرل بھی شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس کا مقصد خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا اور باہمی تعاون سے خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ اجلاس کے ذریعے پاکستان نئے شہر اور بندرگاہ گوادر کو دنیا سے متعارف کروائے گا، جہاں شرکاء کو شہر گوادر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ اسمبلی کے اجلاس کے لیے گوادر کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے اور بلوچ ثقافتی گروپس مہمانوں کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.