شوہر کی بے وفائی بیوی کے لیے زندگی کی بدترین اذیت ہوتی ہے جسے برداشت کرتے کرتے بعض خواتین اپنی زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں لیکن کم از کم ہانگ کانگ کی خواتین اس حوالے سے منفرد ہیں۔
ہانگ کانگ میں قانون کی رُو سے اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لے تو وہ اسے قتل بھی کر سکتی ہے کیونکہ قانوناً اسے ایسا کرنے کی اجازت ہے؛ لیکن ایک شرط کے ساتھ۔
ہانگ کانگ کے اس قانون میں شرط یہ ہے کہ بیوی اپنے بے وفا شوہر کو قتل کرنے کے لیے کسی بھی ہتھیار مثلاً پستول، ریوالور، بندوق، چاقو، چھری، لکڑی یا لوہے کی سلاخ وغیرہ کا استعمال نہیں کرسکتی بلکہ یہ ’’کام‘‘ اسے صرف اپنے ہاتھوں کی مدد سے انجام دینا ہو گا اور کیس عدالت میں جانے پر عورت کو باعزت بری کر دیا جائے گا۔