ایئر فورس کی کارکردگی قابل فخر ہے،گورنر سندھ

????????????????????????????????????

کراچی (نیوزڈیسک )گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کی نگہبان ہے ، بیرونی خطرات سے نمٹنے میں ایئر فورس کی کارکردگی قابل فخر ہے ، دشمن کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج با الخصوص ایئر فورس نا قابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ دکھا چکی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا پاکستان کی ایئر فورس کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں کمانڈر سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ سے ملاقات میں کیا ۔ ملاقات میں ایئر فورس کی تربیتی صلاحیتوں ، کارکردگی ، جاری صورتحال اور دیگر اہمیت کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایئر فورس ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے ، بیرونی اور اندرونی جاحیت سے نمٹنے میں ایئر فورس کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے ، حالیہ ضرب عضب میں ایئر فورس نے ایک بار پھر اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے قوم کو اندرونی دشمن سے نجات دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کی بدولت ہماری فضائی سرحدیں محفوظ ہیں ، ہمہ وقت چوکس مسلح ایئر فورس کے باعث دشمن کو جرات نہیں کہ وہ وطن عزیز کو میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے ۔ ملاقات میں ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے گورنر سندھ کو ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری سمیت دیگر امور سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ ایئر فورس تربیتی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی اداروں کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوان کیڈٹ اعلیٰ معیار کی تربیت کے ساتھ جدید خطوط پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.