اہم شاہراوں پر موثرگشت میں اضافہ،افغان بستیوں میں سرچ آپریشن شروع کیا جائے:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے اہم شاہراوں پر گشت بڑھانے اور افغان بستیوں میں روزانہ سرچ آپریشن کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و قتل کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر صدارت امن و امان پراعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیاگیا ہے، اجلاس میں ڈی آئی جی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر خصوصا اشتہاریوں کیخلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ملزمان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی بلا تفریق کارروائی کی جائے،سیکیورٹی انتظامات کا ایس پیز، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوزخود جائزہ لیں اورموثر سنیپ چیکنگ میںاضافہ کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنزکامزید کہناتھا کہ تمام تھانے اپنے علاقوں میں موجود افغان بستیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کریں اور شہر میں تمام اہم شاہراوں و گلیوں میں موثرگشت کو بڑھائیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.