اگلے 2روز کے دوران ملک کے کسی حصے میں بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (بی ایل آ ئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

فورکاسٹنگ آفیسر غلام مرتضیٰ کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاجبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام منفی08، پاراچنار منفی07، استور منفی05، مالم جبہ، گوپس منفی03، سکردو، دیر، کوئٹہ، بگروٹ منفی02ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں 07، اسلام آباد اور پشاور 06،کراچی 16،چترال 01، کوئٹہ منفی 02اور ہنزہ میں منفی 01تک رہنے کی توقع ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.