’رواں سال یہ کام ہوگا اور یورپ کی مکمل تباہی کا آغاز ہوجائے گا‘ ایسی خوفناک پیشنگوئی منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ شکر ادا کریں گے پاکستان میں رہتے ہیں
ہوم لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے مزید ہدایت کی ہے کہ جس جگہ آپ چھپ گئے ہیں کم از کم 24گھنٹے تک وہیں رہیں۔ اگر ایٹمی دھماکہ بہت بڑا ہوا ہے تو اس کے قریب موجود لوگوں کو شاید ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ایک ہی جگہ چھپ کر گزارنا پڑے۔ اس وقت کا تعین دھماکے کی شدت اور آپ کی اس سے دوری پر منحصر ہے۔ دھماکے کے فوری بعد باہر تابکاری بہت شدید ہوتی ہے لیکن یہ بہت تیزی کے ساتھ کم ہو جاتی ہے۔ ایک دن میں اس میں 80فیصد تک کمی واقع ہوجائے گی۔ اگر آپ اتنے قریب ہیں کہ بم پھٹتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں تو اس کے شعلے کی طرف مت دیکھیں کیونکہ اس سے آپ اندھے ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں دھماکے کی مخالف سمت میں فوری طور پر کسی بھی چیزکے پیچھے چھپنے کی کوشش کریں خواہ وہ کوئی دیوار ہی کیوں نہ ہو۔ دیوار یا کسی بھی چیز کے پیچھے جا کر زمین پر چت لیٹ جائیں اور اپنے سر کو کسی بھی چیز سے ڈھانپ لیں۔ اگر آپ دھماکے سے کچھ ہی فاصلے پر ہیں تو تابکاری شعاعوں کو آپ تک پہنچنے میں 30سیکنڈ یا اس سے کچھ زائد وقت لگے گا۔ اگر آپ دھماکے کی جگہ سے میلوں دور بھی ہیں تو فوری طور پر کسی عمارت میں پناہ لینے کی کوشش کریں کیونکہ ہوا ایٹم بم کی تابکاری شعاعوں کو کئی سو میل تک لیجا سکتی ہے۔ اگر آپ دھماکے کے وقت باہر تھے اور کسی عمارت میں پہنچنے میں آپ کو وقت لگا ہے تو عمارت میں آتے ہی فوری طور پر اپنے کپڑے اتار دیں کیونکہ کپڑوں کے اوپر ممکنہ طور پر تابکاری آلودگی ہو سکتی ہے۔ ان کپڑوں کو پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر جتنا ممکن ہو سکے اتنا دور پھینکیں جہاں انسان یا جانور موجود نہ ہوں۔ اگر ممکن ہو تو کپڑے اتارنے کے بعد فوری طور پر نہا لیں اور اس دوران بہت سا پانی اور صابن استعمال کریں تاکہ اگر آپ کے جسم پر بھی کوئی تابکاری آلودگی موجود ہے تو اتر جائے۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی جلد کو بالکل بھی رگڑیں یا کھرچیں مت۔ اپنے ہاتھ شیمپو یا صابن کے ساتھ دھوئیں۔ بالوں میں کنڈیشنز قطعاً استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے تابکاری مواد آپ کے بالوں میں جمع ہو جائے گا۔ کسی صاف اور گیلے کپڑے سے اپنی ناک، آنکھوں اور کانوں کو انتہائی نرمی سے صاف کریں۔ اگر آپ نہا نہیں سکتے تو صاف گیلے کپڑے سے اپنے پورے جسم کو نرمی کے ساتھ صاف کریں۔ بالخصوص جسم کے ان حصوں کو صاف کریں جن پر کپڑے موجود نہیں تھے۔ اس دوران ریڈیو یا ٹی وی دیکھتے ، سنتے رہیں تاکہ آپ کو معلوم ہوتا رہے کہ کون سی جگہیں زیادہ خطرناک ہیں۔ یاد رکھیں کہ ایٹم بم کی تابکاری سونگھی، دیکھی یا محسوس نہیں کی جا سکتی۔ اگر آپ کسی جگہ شیلٹر لیے ہوئے ہیں تو تب تک وہاں موجود رہیں جب تک حکام کی طرف سے وہ جگہ چھوڑنے کی ہدایت جاری نہ ہو۔ ممکنہ ایٹمی حملے کے وقت زندہ رہنے کے لیے تیاری کیجیے اور کچھ چیزیں اپنے پاس جمع کر لیجیے۔ ان میں زندہ رہنے کے لیے ضروری اشیائے خورونوش، پانی، بیٹری پر چلنے والا ریڈیو اور بیٹری پر چلنے والی ہی ٹارچ شامل ہیں۔ ساتھ ہی کچھ بیٹریاں بھی اپنے پاس محفوظ کر لیں۔ ایسی کچھ چیزیں آپ کی گاڑی میں بھی موجود ہونی چاہئیں۔ آپ کو اپنے خاندان کے ساتھ مل کر ایک ایمرجنسی پلان بھی بنانا چاہیے کہ اگر ایٹمی حملہ ہوتا ہے تو آپ لوگ آپ میں کس طرح رابطہ کریں گے۔