میونخ (ویب ڈیسک) جرمنی کی ایک کمپنی نے پہلی بار اڑنے والی کار کی تجرباتی پرواز کرکے آئندہ چند سال میں حقیقت میں تبدیل ہونے والے خواب کو وقت سے پہلے ہی پورا کر دیا۔ ’لیلیوم ایوی ایشن‘ نے پہلی بار اڑنے والی کار کی پرواز کا تجربہ کرکے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا، جسے ابھی پورا ہونے میں کم سے کم 6 ماہ لگنا تھے۔ کمپنی کے مطابق اڑن کار کی تیاری میں مختلف ممالک کے 40 انجینئرز اور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔ کمپنی نے 20 اپریل کو اڑن کار کو اڑانے کا تجربہ کیا، جو کامیاب ثابت ہوا۔ اڑن کار فی گھنٹہ 300 کلو میٹر کی رفتار سے چلے گی، یہ ایندھن کے بغیر بجلی پر چلے گی، اور اس کی بیٹری بھی 300 کلو میٹر تک ہی چل پائے گی۔ اڑن کار میں ایک چھوٹے جیٹ جہاز کا انجن لگایا گیا اس میں صرف 2 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور کمپنی اس گاڑی کو آن لائن سفری سہولیات کے طور پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ دنیا کی پہلی کار ہے، جس کو کامیابی سے اڑایا اور لینڈ کرایا گیا۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.