اپنی شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام ضرور کیا کریں، سائنسدانوں نے ایسا آسان ترین نسخہ بتادیا کہ پاکستانی مردوں کو کبھی یقین نہیں آئے گا

برمنگھم(نیوز ڈیسک)اگر آپ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو شریک حیات کیلئے آسمان سے تارے توڑ کر لانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ روز مرہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی باتوں سے اپنی محبت کا عملی اظہار کیجئے، کہ یہ محبت کے بڑے بڑے دعوﺅں سے کہیں زیادہ کارگر ہے۔
میل آن لائن کے مطابق ماہرین نفسیات کی ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو افراد شریک حیات کا خیال رکھتے ہیں، اس کی معمولی ضروریات کو فوری پورا کرنے پر توجہ دیتے ہیں، اس کی بات کو توجہ سے سنتے ہیں، اور سب سے اہم یہ کہ مسکراہٹ اور جسمانی لمس سے اپنی محبت اظہار کرتے ہیں، ان کی ازدواجی زندگی بے حد خوشگوار رہتی ہے۔

پین سٹیٹ کالج آف ہیلتھ اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ محبت کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے جب عملی زندگی کی چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے عمل سے محبت کا اظہار نہیں کرپاتے تو ان کے دعوﺅں کا الٹا اثر ہوتا ہے۔ ایسے لوگ شریک حیات کو مایوس اور بیزار کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
شریک حیات سے پیار کے اظہار کے لئے جن طریقوں کو بہترین قرار دیا گیا ہے ان میں مشکل کے وقت شریک حیات کا ساتھ دینا، پیار سے چھونا اور رومانوی باتیں کرنا شامل ہیں۔ اسی طرح رحمدلی، شفقت کا اظہار کرنا اور بچوں سے پیار کرنا انتہائی شفیق شخصیت کی آئینہ دار خوبیاں ہیں اور ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں ۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.