اٹلی کے شہر کینڈیلا میں رہائش کے ساتھ دو ہزار یورو بھی حاصل کریں

اٹلی کے شہر کینڈیلا کے میئرنے شہرمیں کم ہوتی ہوئی آبادی کو روکنے کےلئے انوکھا حل تلاش کیا ہے۔

کینڈیلا شہر کے میئر نکولا گٹا کاکہنا ہے کہ اس شہرکی رونقیں بحال کرنا میرا مشن ہے۔ 1990 میں یہاں 8000 افراد آباد تھے اور آج یہاں رہائشیوں کی تعداد کم ہوکر صرف 2700  ہوگئی ہے۔ میئرنے اعلان کیا کہ شہرمیں  آباد ہونے والے ہر خاندان کو حکومت کی جانب سے 2000 یورو ادا کئے جائیں گے۔

میئر کا کہنا تھا کہ 1960 تک یہاں سیاحوں  کا ہجوم رہتا تھا لیکن اب یہاں خاموشی کا راج ہے۔ شہر کےخوبصورت گھر نئے رہائشیوں کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں سے دیگر علاقوں میں  منتقل ہونے والے افراد کو واپس لانے کےلئے دن رات محنت کررہا ہوں۔

نکولا گٹا نے اپنے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نئے رہائشیوں پر رقم کی ادائیگی کے لئے تین شرائط لاگو کی گئی ہیں جس میں پہلی شرط کینڈیلا میں رہائش حاصل کرنا ،نوکری بھی اسی شہر ہی میں حاصل کرنا  اور گھر بھی صرف کرایہ پر لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کے شمالی علاقوں سے پانچ نئے خاندانوں نے کینڈیلا میں رہائش اختیارکی ہے جو ان کی ابتدائی کامیابی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.