پاکستان اور اٹلی کی باہمی تجارت کو 1.5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا جبکہ جاری مالی سال 2016-17ء کے لئے دو طرفہ تجارت کا ہدف ایک ارب ڈالر ہے۔
آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے کہا ہے اٹلی کے ساتھ تجارت کا فروغ قابل تحسین اقدام ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری دوطرفہ تجارت میں اضافہ کا مکمل ادراک رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کی دوطرفہ تجارت میں اضافہ سے دونوں ملکوں کے اقتصادی رابطوں کے استحکام میں مدد ملے گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔