اٹلی میں میلان فیشن ویک کارنگا رنگ آغاز

اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک کارنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع بلاغ کے مطابق میلان فیشن ویک میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

سات روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے دوران موسمِ سر ما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔

دلکش رنگوں سے سجے ان ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین نے ان ملبوسات کو بہت سراہا۔

اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور اورنامور ڈیزائنرز شرکت کر رہے ہیں جو دنیا بھر کو آمدہ موسم بہار کے نئے ٹرینڈز سے آگاہ کریں گے۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.