راولپنڈی(بی ایل ٰآئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سر براہی میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں آرمی چیف کو ملکی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق اس موقع پر ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ مغربی سرحدوں پر افغان امن عمل کے مثبت اثرات پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی قومی اداروں نے افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی جارحانہ عزائم ناکام بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔
Be the first to comment