اسمارٹ فون کی دنیا میں ہمیشہ خوب سے خوب تر کی جستجو میں رہنے والا نام ’’اوپو OPPO‘‘ آج اور بھی بہتر سیلفی کے لئے اپ گریڈڈ سیلفی ایکسپرٹ F1s پیش کررہا ہے جو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی روم سے لیس ہے۔
سیلفی کا تجربہ اور بھی شاندار بنانے کے علاوہ اپ گریڈڈ F1s اب پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور سیلفیز کے لئے اضافی گنجائش بھی رکھتا ہے۔ اپنے 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرے کے ساتھ جو اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے، اس میں 3075 ایم اے ایچ بیٹری بھی نصب ہے جو سارا دن مسلسل کام کرتی ہے جب کہ یہ 0.22 ایس فنگرپرنٹ ان لاک فیچر سے آراستہ ہے اور صرف 29,899 روپے کی حیرت انگیز قیمت میں دستیاب ہے۔
تیز رفتار سیلفی، اسٹوریج کی بڑی گنجائش کے ساتھ
4 جی بی ریم کے ساتھ، اپ گریڈڈ اوپو F1s صارفین کے تجربات کو اپنے پیشروؤں کے مقابلے میں جدید ترین یوزر انٹرفیس میں بدل دے گا۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی روم کے ساتھ یہ اپنے اوکٹا کور پروسیسر کی بدولت گویا برق رفتاری سے پرواز کرتا ہے۔ ان اپ گریڈز کی بدولت جدید ترین سیلفی ایکسپرٹ F1s سے آپ صاف ستھری، ہموار اور تیز رفتار کارکردگی سے لطف اندوز ہوں گے جبکہ اس کی 64 جی بی روم آپ کو 10,000 سے زائد بہترین سیلفیز محفوظ کرنے کےلئے اضافی گنجائش بھی فراہم کرے گی۔ ان سے بھی بڑھ کر اس کی ٹرپل سلاٹ کارڈ ٹرے میں دو نینو 4 جی سم کارڈز اور ایک ایس ڈی کارڈ لگانے کی جگہ موجود ہے جو اس میں اسٹوریج کی گنجائش 128 جی بی تک بڑھا سکتی ہے۔
اپ گریڈڈ اوپو F1s، اپنے پیشرو کی طرح جس کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، 16 میگاپکسل فرنٹ کیمرہ استعمال کرتا ہے جس کے ساتھ 1/3.1 انچ کا کسٹمائزڈ سینسر بھی ہے جو پکسلز کو ایک منفرد انداز میں اس طرح ترتیب دیتا ہے کہ جس سے تصویر کی جزئیات اور بھی نمایاں ہوجاتی ہیں اور یوں ایسی تصویریں وجود میں آتی ہیں جو صاف، روشن اور جاندار رنگوں سے بھرپور ہوتی ہیں۔
16 میگا پکسل فرنٹ کیمرا اور اس کا خوبصورتی نکھارنے والا فیچر مل کر آپ کو بہترین سیلفی لینے میں زبردست مدد فراہم کرتے ہیں۔ موجودہ ورژن بیوٹیفائی 4.0 کو سینکڑوں منظرناموں کا مطالعہ کرکے مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ خوبصورتی کے 7 لیولز، 2 اسکن ٹون موڈز اور جدید ترین فوٹو پروسیسنگ الگورتھم کے ساتھ ’’بیوٹیفائی 4.0‘‘ کو بطورِ خاص روشن اور صاف جلد، جگمگاتی آنکھوں اور دلکش فیچرز والی سیلفیز لینے کے لئے ہی وضع کیا گیا ہے۔
اپ گریڈڈ F1s میں فرنٹ فیسنگ 0.22 سیکنڈ میں فنگر پرنٹس کی مدد شناخت کرنے والا فیچر بھی موجود ہے اور اسے مختلف ایپس اور کونٹیکٹس کےلئے پانچ الگ الگ فنگر پرنٹس دیئے جاسکتے ہیں۔ اس کی بدولت آپ ہوم بٹن پر ایک انگلی کے لمس سے کوئی ایپ لانچ کرسکتے ہیں یا پھر پہلے سے مخصوص کئے گئے کسی نمبر پر کال بھی کرسکتے ہیں جس کےلئے آپ کو کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اوپو F1s کی نمایاں خصوصیات
- اسکرین سائز: 5.5 انچ
- فرنٹ کیمرا: 16 میگاپکسل
- مین کیمرا: 13 میگاپکسل
- ٹچ ایکسیس: 0.22 فنگرپرنٹ ریکگنیشن + فنگرپرنٹ ایکٹیویٹڈ کالنگ اور ایپ لانچ کی سہولت
- ریم: 4 جی بی
- روم: 64 جی بی
- بیٹری: 3075 ایم اے ایچ (مخصوص) لیتھیم پولونیم بیٹری (irremovable)
- پروسیسر: ایم ٹی 6750 اوکٹا کور
- آپریٹنگ سسٹم: کلر او ایس 3.0، اور اینڈروئیڈ 5.1
- اسٹوریج: 64 جی بی (128 جی بی مائیکرو ایس ڈی سپورٹ کے ساتھ)
- فلیش میموری: فلیش
- سم کارڈ ٹائپ: ڈیوئل نینو سم، انفرادی مائیکرو ایس ڈی کارڈ
- اب 4 جی بی ریم اور 64 جی بی روم کے ساتھ دستیاب
اوپو کے بارے میں
اوپو دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی مصنوعات ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی شاہکار ہیں۔ 2004 میں اپنے وجود کے بعد 2008 میں اوپو نے موبائل فون مارکیٹ میں قدم رکھا اور اپنا لوہا منوایا اور اب 20 سے زائد مارکیٹوں میں اس کے موبائل فون دستیاب ہیں۔ اپریل 2015 تک دنیا کے 140 ممالک میں اس کا برانڈ رجسٹر ہوچکا ہے لیکن یہ سفر یہیں نہیں رکا، اوپو OPPO نت نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین پراڈکٹ اپنے صارفین تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔