کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع کونسل کراچی کا گیارہواں اجلاس چئیرمین سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا جن میں کراچی میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ ،ضلع کونسل میں تکمیل ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹ ،پانی کا بحران ،بلاول بھٹو کے عوامی پیکج،کام میں کوتاہی برتنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنا، ماربل کا فضلہ نہر میں گرنے کا مسئلہ ،قابل ذکر تھے ممبر کونسل میرعباس ٹالپور ،آغا طارق پٹھان ، ابوبکر میمن نے کہا کہ کراچی میں جس طرح کے الیکٹرک غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اتنی گرمی میں کسی سانحے کی منتظر ہیں اور بل ایسا دیا جارہا ہے کہ شاید کراچی کے ہر گھر میں کارخانہ چل رہا ہو اور بلنگ کے حوالے سے رپورٹ ہے کہ کراچی کے رہائیشوں سے اربوں روپے ناجائز وصول کئے گئے ہیں جس پر وفاقی اور صوبائی حکومت سخت اقدام اٹھائے کونسل میں پیش کردہ قرارداد کو منظور کیا گیا ،کونسل نے گریڈ 17 کے افسر طالب حسین عمرانی کی 18 گریڈ میں پرموشن کی استدعا کو اکثریت سے رائے سے مسترد کیا ممبرکونسل علی احمد جوکھیو ، حاجی طارق بلوچ ، مولانا رفیق نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کام بھر پور طریقے سے انجام دیئے جا رہے ہیں مگر چند یونین کونسل میں کمپنی کام کرنے میں تاخیر ی حربے استعمال کر رہی ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.