انٹر اسکولز نعت کمپٹیشن 2018

کراچی ( بی ایل آئی ) آل سندھ پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن اورپی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنایشن کے مشترکہ تعاون سے انٹر اسکولز نعت کمپٹیشن 2018 بمقام خواجہ ناظم الدین ہال پی آئی بی کالونی میں منعقد ہوا جسمیں زیادہ تر ناظم آباد اور پی آئی بی کالونی کے طلباء اور طالبات نے اس نعت کمپٹیشن کے پروگرام میں حصہ لیا اس پرگرام میں 100 کے قریب اسکولوں کے طالبعلموں کے درمیان ابتدائی نعت خوانی کے مقابلے ہوئے جن میں سے صرف 25 طلباء اور طالبات کو فا ئنل کے لئے منتخب کیا گیا اس تقریب کے مہمانے خصوصی سیاسی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے نعت کمپٹیشن کے طلباء کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے مقابلوں سے بچوں میں زیادہ نکھار اور خود اعتمادی کی فضاء پیدا ہوتی ہے ۔اور اس طرح مزید پراگرام ہوتے رہنے چاہئیں ۔ اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے پریس انفارمیشن سندھ کی ڈائریکٹر زینت جہاں کاکہناتھاکہ مجھے آج کے اس پروگرام میں شرکت کرکے دلی خوشی محسوس ہورہی ہے ،اور میں سوشل ویلفیئر کے عزیز کھتری کی شکرگزار ہوں کہ انھوں نے مجھے اتنی خوبصورت تقریب میں مدعو کیااور دعا ہے کہ آپ لوگ اسی طرح کے اچھے پروگرامو ں کے زریعے ملک کا ٹیلنٹ سامنے لاتے رہیں گے اور (بی ایل آئی) بزنس لنک انٹرنیشنل کو اس کامیاب پروگرام کا حصہ بنے پر مسرت کا اظہار کیا معروف نعت خواں غزالہ عارف نے سیرت النبی پر خوبصورت بیان اور نعت رسول مقول پیش کر کے سماء باندہ دیا دبیرالدین غوری نے کہا کہ اتنی مشکلات کے باوجود اس کامیاب پروگرام کو اللہ پاک کی طرف سے خاص غیبی مدد حاصل رہی اور عبدالعزیز کھتری نے آنے والے تمام معزز مہمانوں،آل سندھ پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے عہدیداروں ،طلباء وطالبات کاشکریہ اداکیا اور خا ص کر کہ پریس انفارمیشن سندھ کی ڈائریکٹر زینت جہاں کا مشکور ہوں کہ انھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ان طلباء کی حوصلہ افزائی کی نیلسن پینٹ کے مارکیٹنگ مینیجر بصر احمد صدیقی نے اپنی ریوایات برقرار رکھتے ہوئے طلباء اور طالبات اور مہمانوں میں قیمتی گفٹ تقسیم کئے آرٹس کونسل یوتھ کمیٹی کے چےئر مین اسجد بخاری نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے آئیندہ کسی بھی بڑے پروگرام کے لیے آرٹس کونسل کی طرف سے ہال دینے کا علان بھی کر دیا۔ جس پر اساتزہ اور طلباء میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جس پر سیکرٹری دبیرالدین غوری ،اساتزہ اورآئے ہوئے والدین نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا مہمانوں کو سندھ اسکا ؤٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیادیگرمہمانوں میںآل سندھ پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں وائس چیئرمین مرتضیٰ شیرازی ، جنرل سیکریٹری انوار خان، مختلف اضلاع کے صدر شکیل احمد ، محمد خان، امتیاز ڈوگر، عالم شیرایوان، پرویز ہارون، فائنینس سیکریٹری ساجد خان، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحمان، سرمجیب فائنینس سیکریٹری سینٹرل علی رضا، آرٹس کونسل سے امجد بخاری، نیلسن پینٹ کے بصر احمد صدیقی، یوسی چیئرمین شاہد خان، پی آئی بی سوسائٹی کے سیکریٹری عارف خان ممبر سوسائٹی جمال الدین، نعت خواں میں ہما خان، محبوب سبحانی ،نصر اللہ خان، رابعہ خان، صائمہ معین، سوشل ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری دبیر الدین غوری، عبدالعزیز کھتری ،فہیم الدین غازی، شایان احمد، موعیز دانش، ، شہزاد حسین ،نواب خان، کے علاوہ مقابلہ میں حصہ لینے والے والدین نے بھی شرکت کی نعت خواں نصراللہ اور محبوب سبحانی نے ججزکے فرائص انجام دئیے ۔ایونٹ کی خاص بات فخرخان کی خوبصورت کمپئرنگ نے محفل میں چار چاند لگا دئیے ۔ اور اس تقرریب کی کامیابی کا سہرا دبیرالدین غوری ، عبدالعزیز کھتری ، شایان احمد ، علی رضا ، سرمجیب ، سر زاہداور سر شکیل احمد کے سر جاتا ہے جن کی انتھک کاوشوں سے یہ پروگرام کو کامیابی ملی اس پروگرام کو معروف اسٹیج کمپیئر فخرخان کے ساتھ نعت خواں رابعہ خان نے بھی بڑی عمدہ انداز میں ہمدیہ کلام سے اپنی مپئرنگ کا آغاز کیا۔اور اسکولزکے طلباء اقصیٰ قریشی، انعام الحسنین اور علی شاہ افتخار نے بھی کمپیئرنگ کر کے اس پروگرام کو بڑی عمدگی سے جاری رکھاآل سندھ پرائیویٹ اسکولز اسوسی ایشن کے سیکرٹری انور خان اور وائس چئیر مین مرتضی شیرازی نے بھی طلباء دلچسپی کو دیکھتے ہوئے جلد مزید نئے پروگرامز کرنے کا کہا ۔ اورجیتنے والے بچوں میں شیلڈ اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے نعت کمپٹیشن میں 1st پوزیشن فاطمہ احمد، 2nd پوزیشن حمزہ جاوید، 3rd پوزیشن انعام الحسنین، 4th پوزیشن عبدالصمد، 5th پوزیشنٍ لائبہ رئیس نے حاسل کی۔ پروگرام کے اختتام پر کھانے کا بہترین انتظام بھی کیا گیااس موقع پر مختلف معزز میمبران سوسائٹی ،اسکولوں کے طلبہ وطالبات کے علاوہ ان کے والدین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.